100 پی ایچ اے ملازم رہائشگاہوں، دفاترمیں تعینات

100  پی ایچ اے ملازم رہائشگاہوں، دفاترمیں تعینات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں افسر شاہی کا راج برقرار ہے پی ایچ اے کے 700 سے زائد ڈیلی ویجرز ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے کے بعد بھی سرکاری افسروں نے 100 سے زائد ملازمین کو اپنی رہائشگاہوں اور دفاترمیں رکھا ہوا ہے ۔۔

تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی جانب سے 700 سے زائد ڈیلی ویجرز ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا اب شہر کے 354 پارکس میں 350 ملازمین تعینات ہیں اور پی ایچ اے کے 100 سے زائد ڈیلی ویجرز ملازمین افسروں کے گھروں اور دفاتر میں نوکری دے رہے ہیں قواعد و ضوابط کے مطابق 354 پارکس میں کم از کم 1200 ملازمین ہونے چاہئیں تاکہ گرین بیلٹس سڑکوں چوکوں چوراہوں کی حالت زار بہتر کیا جاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں