انسداد ڈینگی سرویلنس کا دائرہ کار وسیع کیاجائے :طلحہ سعید

 انسداد ڈینگی سرویلنس کا دائرہ کار وسیع کیاجائے :طلحہ سعید

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل طلحہ سعید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ہوا۔۔

اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد خلیل کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان موجود تھے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل طلحہ سعید  نے کہا کہ تمام محکمے انسداد ڈینگی اقدامات کو نتیجہ خیز بنائیں ، سرویلنس سرگرمیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کریں اور حقائق پر مبنی اکٹیوٹیز کریں ، غفلت برنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ، انہوں نے مزید کہا کہ انسداد  ڈینگی اقدامات کو مزید تیز کریں، اینٹی ڈینگی ٹیمیں  فیلڈ میں سرویلنس پر مامور نظر آنی چاہئیں اس ضمن میں کاغذی کارروائی نہیں چلے گی، انہوں نے کہا کہ موسمی درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث ڈینگی اب گھروں میں پناہ لے رہا ہے لہٰذا ان ڈور سرویلنس کو تیز کریں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کا سبق باربار ذہن نشیں کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں