محکمہ ریونیو ملازمین کے بچوں میں بھرتی آرڈرز تقسیم

 محکمہ ریونیو ملازمین کے بچوں میں بھرتی آرڈرز تقسیم

ٹوبہ ٹیک سنگھ،جکھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نعیم سند ھو نے محکمہ ریونیو کے دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو 17 اے کے تحت بھرتی کے آرڈرز تقسیم کئے ۔

درکار شرائط اور ڈاکومنٹس کی تکمیل پر 5 جونیئر کلرک اور 2 نائب قاصد کے آرڈرز تقسیم کئے گئے۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سٹوڈنٹ کونسلز کے الیکشن پرنومنتخب 507 عہدیداروں کی حلف برداری تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں ہوئی ،مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے حلف لیا۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے گورننس بہتری کے اقدامات بارے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ تمام محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ۔دریں اثنا تحصیل کمالیہ میں سیلابی صورتحال کی تیاریوں کیلئے دریائے راوی کے مقام حویلی تارا پر فرضی مشق کی گئی ۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا ایکسر سائز کا مقصد ہنگامی و سیلابی صورتحال میں فوری طور پر لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں