عوامی شکایات بارے صوبائی محتسب کے کردار پرسیمینار

عوامی شکایات بارے صوبائی محتسب کے کردار پرسیمینار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام عوامی شکایات کے حوالے سے صوبائی محتسب کے کردار پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین، ڈاکٹر طارق سردار مشیر محتسب پنجاب، مبشر حسین شاہ مشیر محتسب پنجاب، ذیشان خان پبلک ریلیشن آفیسر نے طلباء و طالبات سے صوبائی محتسب کے کردار اور کام کرنے کے طریقہ کار پر اظہار خیال کیا۔ سیمینار کے انعقاد کا مقصد عوام سمیت طلباء و طالبات کو آگاہی دینا ہے ، سرکاری محکمے عوام کی کم علمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں انکے بنیاد ی حقوق سے محروم کر دیتے ہیں تاخیری حربے ، بدانتظامی، رشوت ستانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال جیسی شکایات عام ہیں دفتر محتسب پنجاب کے ادارہ کے ذریعے متاثرہ افراد کو فوری اور بلامعاوضہ انصاف میسر آرہا ہے ۔ صوبائی محتسب کے مشیران نے خطاب میں کہا کہ ادارے کو جدید تقاضوں میں ہم آہنگ کرنے ، ادارے کو ڈیجیٹلائز،تارکین وطن کی شکایات کے حل کیلئے ای کمپلینٹ میکانزم اور موبائل اپیلی کیشنز متعارف کروا دی گئی ہیں، عوام گھر بیٹھے آن لائن طریقے سے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں