واسا سٹاف کو شکایات پر فوری رسپانس کرنے کی ہدایت

 واسا سٹاف کو شکایات پر فوری رسپانس کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے آپریشنز سٹاف کو شکایات کے ازالے کے بعد فوری رسپانس کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 تاکہ شہریوں پر محکمہ کا اعتماد مزید بحال رہے آپریشنز اور کنسٹرکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم ڈی واسا نے کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت پر واسا افسر اور سٹاف فوری طور پر اس کے حل کے لئے اقدامات کرتے ہیں تاہم شکایت کنندہ کو رسپانس نہیں کیا جاتا اور وہ سمجھتا ہے کہ اس کی شکایت پر کوئی کام نہیں ہو رہا آپریشنز کی شکایات کا ازالہ مقرر کردہ وقت میں لازمی ہونا چاہئے جبکہ شکایت کرنے والے صارف سے رابطہ کر کے اس کا فیڈ بیک لازمی حاصل کیا جائے بصورت دیگر متعلقہ آفیسر یا سٹاف سے وضاحت طلب کی جائے گی ایم ڈی واسا نے کہا کہ کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ جس میں چینل پر ڈرینج کلورٹ تعمیر کررہا ہے اس کی صفائی بھی اس کی ذمہ داری ہے جو اسے پوری کرنی چا ہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں