جڑانوالہ :گرمی کے ستائے شہریوں کا واپڈا کیخلاف احتجاج

جڑانوالہ :گرمی کے ستائے شہریوں کا واپڈا کیخلاف احتجاج

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ میں گرمی کے ستائے میاں پارک کے رہائشی واپڈا کے خلاف سراپا احتجاج،7 سال گزر ۔

جانے کے باوجود علاقے میں موجود کھمبوں پر میٹر نہ لگائے جا سکے ۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ سٹی کے علاقے میاں پارک کے رہائشیوں نے واپڈا کے خلاف احتجاج کیا،علاقہ مکینوں میاں عبد الخالق ،میاں حمزہ نصیر اور دیگر کا کہنا ہے کہ 7 سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود محکمہ واپڈا ہمارے علاقے میں موجود کھمبوں سے ہمیں بجلی کی سپلائی فراہم نہیں کر رہا۔ہمیں ایک کلومیٹر کے فاصلے سے بجلی کی سپلائی دی جارہی جس کی وجہ سے ہماری بجلی کی سپلائی اکثر منقطع رہتی ہے ،ہماری کہیں شنوائی نہیں ہو رہی،اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں