چک جھمرہ :نو منتخب تاجر رہنماؤں کی تقریب حلف برداری

 چک جھمرہ :نو منتخب تاجر رہنماؤں کی تقریب حلف برداری

چک جھمرہ(نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران جھمرہ سٹی کے نو منتخب عہدے داران کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد مقامی ہال میں کیا گیا ۔۔۔

جس میں نو منتخب صدر یاسین بٹ ،جنرل سیکرٹری امان اللہ ، سرپرست اعلیٰ حاجی نعیم اللہ ،گروپ لیڈر عمران رحمانی، چیف گیسٹ ڈی جی لوکل گورنمنٹ طارق محمود ، چیئرمین سپریم انجمن تاجران فیصل آباد امین بٹ، سی ٹی او فیصل آباد ،اسسٹنٹ کمشنر جھمرہ شاہد بشیر، ایس ایچ او تھانہ جھمرہ علی اکرام ، سابق ایس ایچ او آصف ندیم بٹ،مختلف بازاروں کے تاجر رہنماؤں کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ تاجر برادری کسی بھی ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے ، کاروبار مستحکم ہوگا تو ملک بھی مستحکم ہوگا، مرکزی انجمن تاجران کے نمائندوں کے چناؤ کا مقصد تاجر برادری اور اہل علاقہ کے حقوق حفاظت کرنا ہے ۔تقریب کے اختتام پر ڈی جی لوکل گورنمنٹ طارق محمود طارق نے نو منتخب نمائندگان سے حلف لیا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں