ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر کا رجانہ روڈ پر قائم مویشی منڈی کا اچانک دورہ

ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر کا رجانہ روڈ پر قائم مویشی منڈی کا اچانک دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے عیدالاضحی کے حوالے سے رجانہ روڈ پر قائم مویشی منڈی کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر خریداروں اور مویشیوں کیلئے سایہ دار جگہ، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، پارکنگ، سکیورٹی، میڈیکل کیمپ، جانوروں کے لیے ویٹرنری ڈسپنسری کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈیوں کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ جاری ہے ، مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی غیر قانونی مویشی منڈی کی اجازت نہیں ہے ،خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہ ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحی کے حوالے سے بہترین انتظامات کی حکمت عملی اختیار کی ہے ،شہریوں کوتعفن سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ قربانی کی آلائشوں کو پوائنٹ یا میونسپل کے عملہ کو دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں