ٹو بہ ٹیک سنگھ: عید قربان کیلئے میگا صفائی پلان تشکیل

ٹو بہ ٹیک سنگھ: عید قربان کیلئے میگا صفائی پلان تشکیل

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ نے عید قربان کیلئے میگا صفائی پلان تشکیل دیدیا-صفائی آپریشن کے لئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹیوں کے افسران اور سینٹری ورکرز کی عید تعطیلات منسوخ کردی گئی ہیں۔۔۔

جبکہ شہری علاقوں میں آلائشوں کے لئے پلاسٹک بیگز کی گھر گھر تقسیم کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے ،ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر نعیم سندھونے پریس بریفنگ کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ شہر کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے 3 ڈمپنگ پوائنٹس مقرر کردئیے گئے ہیں، جبکہ صفائی آپریشن کی شکایات کے ازالہ کے لئے ڈی سی دفتر سمیت میونسپل کمیٹیز میں کنٹرول روم قائم بھی قائم کیئے گئے ہیں،ہر علاقہ سے آلائشیں اٹھانے کے لئے رسپانس ٹائم بھی مقرر کیا گیا ہے ، انہوں نے بتایاکہ کنٹرول روم میں موصول شکایت 5 سے سات منٹ میں نمٹانے کی ہدایت کردی ہے ، جبکہ دیہی علاقوں میں صفائی کے لئے ہر یونین کونسلز میں عملہ کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں