ایس پی جڑانوالہ کی مسجد میں کھلی کچہری ،عوام کے مسائل سنے

ایس پی جڑانوالہ کی مسجد میں کھلی کچہری ،عوام کے مسائل سنے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ایس پی جڑانوالہ عابد حسین ظفر نے مدینہ مسجد میں کھلی کچہری لگائی اور عوام کے مسائل سنے ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر سے جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات کوشاں ہیں، عوام کے لیے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے ،جس کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہرسے جرائم کے خاتمے کے لیے عوام کو پولیس کا ساتھ دینا ہوگا ۔ ایس پی جڑانوالہ نے مزید کہا کہ تاجر حضرات بھی آگے آئیں اور جرائم کی نشاندہی کریں، ہر تھانہ کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں عوام اور پولیس اس ملک کے شہری ہیں ہمیں مل کر اس شہر کو امن کا گہوارہ بنانا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن کی بہترین فضا کو بحال رکھنے اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس فورس مکمل طور پر ہر وقت تیار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں