پیرمحل:بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، شہری بلبلا اٹھے

پیرمحل:بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، شہری بلبلا اٹھے

پیرمحل(نمائندہ دنیا )بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے ، واپڈا حکام بے بس آدھے آدھے گھنٹہ سے بجلی کی بندش دن رات جاری درجنوں خواتین بچے بوڑھے بے ہوش۔۔۔

تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر سمیت تمام چکوک میں بجلی کی دن رات طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے ، وقفہ وقفہ سے لوڈشیڈنگ اور وولٹیج زیادہ ہونے سے الیکٹرانکس کی لاکھوں روپے کی اشیا ء جل گئیں، جبکہ ریکارڈ گرمی کی وجہ سے متعدد بچے ، بوڑھے اورخواتین بے ہوش بھی ہوتے رہے ، جنہیں مقامی ہسپتالوں میں طبی امداد دی گئی ۔ رات کے وقت لوڈشیڈنگ کے باعث مرد وخواتین اور بچے رات گلیوں میں بیٹھ کر گذارتے ہوئے واپڈا حکام کو کوستے رہے ۔جبکہ مقامی واپڈا کا عملہ اس طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ بتانے سے قاصر ہے جس سے بعض شہری مقامی حکام سے جھگڑتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں