صوفی بزرگ لاکھن باکھن کے سالانہ عرس کی تقریب کا انعقاد

 صوفی بزرگ لاکھن باکھن کے  سالانہ عرس کی تقریب کا انعقاد

جکھڑ (سٹی رپورٹر )معروف صوفی بزرگ لاکھن باکھن کے سالانہ عرس کی تقریب کا انعقاد ، نوجوان سیاسی و سماجی رہنما قمر حسین جٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

 دربار انتظامیہ نے مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا اور گل پاشی بھی کی ۔ تقریب میں ختم شریف دلوائے جانے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے چوہدری قمر حسین جٹ کی دستار بندی کی گئی جبکہ بعد ازاں قوالوں نے خوبصورت آواز میں سماں باندھ دیا، اس موقع پر امجد رانا اور ملک عمر فاروق سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں