محرم :ڈپٹی کمشنرجھنگ،ڈی پی او کی اجلاس میں شرکت

محرم :ڈپٹی کمشنرجھنگ،ڈی پی او کی اجلاس میں شرکت

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت نے تحصیل شورکوٹ، اٹھارہ ہزاری اور تحصیل احمد پور سیال میں محرم الحرام کے سلسلہ میں امن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

 اجلاس میں محرم الحرام کے جلوسوں ، مجالس کے انعقاد اورسکیورٹی انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے امن کمیٹی کے ممبران، لائسنسداران اور منتظمین سے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام رواداری اور بھائی چارے کا درس دیں، محرم الحرام کے دوران امن وامان و با ہمی بھائی چارے کی فضا کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ جھنگ پولیس کی طرف سے فول پروف پروف سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے ،حکومتی ضابطہ اخلاق اور پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے لئے اراکین امن کمیٹی،لائسنسداران،منتظمین کی جانب سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ تینوں تحصیلوں میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی،پیچ ورک ،لائٹنگ اور سکیورٹی سمیت دیگرضروری انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے جلوسوں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اورتمام ایس او پیز کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں