سی پی او کی شہدا فیملی کے ساتھ یاد گار شہدا پر حاضری

 سی پی او کی شہدا فیملی کے ساتھ یاد گار شہدا پر حاضری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی جانب سے شہدا فیملی کے ہمراہ یاد گار شہدا پر حاضری دی گئی۔

خواتین پولیس اہلکاروں نے یاد گار شہداپر سلامی بھی دی۔ سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے پولیس لائن میں شہدا فیملی کے ہمراہ یاد گار شہدا پر حاضری دی ، پہلی بار خواتین پولیس اہلکاروں کے دستہ نے شہدا فیملی کی موجودگی میں یاد گار شہدا ئپر سلامی پیش کی اور پھولوں کے گلدستہ چڑھا کر شہیدوں کو عقیدت کا سلام پیش کیا ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ شہیدوں کے خون کا قرض ہمارے ذمہ ہے جو کسی صورت بھی ادا نہیں کیا جا سکتا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں