ڈاکٹر محسن کو سی ای او ایجوکیشن چنیوٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ڈاکٹر محسن عباس کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کا اضافی چارج سونپ دیا۔۔۔
انہوں نے چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی،یاد رہے ڈاکٹر محسن عباس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری بھوانہ اور لالیاں تعینات رہ چکے ہیں، وہ 3 سال سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ سرگودھا کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔