مکوآنہ میں نکاسی آب کا نظام تباہ،گلیوں بازاروں میں پانی

 مکوآنہ میں نکاسی آب کا نظام تباہ،گلیوں بازاروں میں پانی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلع کونسل افسروں کی عدم توجہ اور غفلت کے باعث مکوآنہ میں نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔۔۔

 گلیوں بازاروں اور مین شاہراہ پر نا لیوں کا پانی جمع ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے باوجود ضلع کونسل افسر متحرک نہیں ہوسکے دیہی علاقوں میں صفائی اور سیوریج کی انتہائی ناقص صورتحال ہے مکوآنہ میں نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی گلیوں بازاروں میں آجاتا ہے مین جڑانوالہ روڈ پر بھی نالیوں کا پانی جمع ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے باوجود انتظامی افسر توجہ دینے کو تیار نہیں ہیں جس کا خمیازہ علاقہ مکینوں کو بھگتنا پڑتا ہے اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں