کمشنر فیصل آباد ڈویژن اورآر پی او کادورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ

فیصل آباد،ٹو بہ ٹیک سنگھ (سٹی رپورٹر ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )کمشنر فیصل آباد ڈویژن سلوت سعید اور آر پی او ڈاکٹر عابد خاں نے محرم الحرام کے حوالہ سے انتظامی اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔۔۔
ڈی پی اوعبادت نثار اور ڈی سی ٹوبہ نعیم سندھو نے ان کا استقبال کیا، آرپی او نے کمشنر کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ ، روٹس اور کنٹرول روم کا وزٹ کیا۔ڈی پی او عباد ت نثار نے سکیورٹی بارے بریفنگ دی جبکہ نعیم سندھو نے بتایا کہ کنٹرول روم یوم عاشور تک 24 گھنٹے فعال اور سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ۔ کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات میں معمولی سا خلا بھی باقی نہیں رہنا چاہیے ۔ آرپی او ڈاکٹر عابد خاں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن وامان کا قیام ترجیح ہے ،جلوس ومجالس میں شریک ہونے والوں کی متعلقہ ایس اوپیز کے تحت جامع تلاشی یقینی بنائیں،تمام سکیورٹی آلات اور واک تھروگیٹس فعال رکھیں۔ بعد ازاں آرپی او نے کمشنر کے ہمراہ ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا ،آرپی او نے احکامات جاری کر تے کہا کہ جلوسوں کو مقررہ وقت اور متیعنہ روٹس سے گزارا جائے ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاہم منتظمین جلوس اور اہم اکابرین سے قریبی روابط رکھتے ہوئے تمام کام خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے جا ئیں۔