اولیا نے ہمیشہ اسلام اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا: آصف رضا

اولیا نے ہمیشہ اسلام اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا: آصف رضا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر پروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے کہا ہے کہ حضر ت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ سچے عاشق رسولؐ تھے۔

اولیا کاملین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرمعاشرے میں بڑھتے ظلم اور نا انصافی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ،حکومت پیغام اولیا عام کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضر ت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒکے عرس کے موقع پر منصور آباد میں لنگر کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حافظ محمد یاسر قادری المدنی، مجسر علی اور محمد وقاص حنیف سعیدی بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں