محکمہ صحت کی غفلت درجنوں عطائی انسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف

محکمہ صحت کی غفلت درجنوں عطائی  انسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف

پینسرہ(نمائندہ دنیا )محکمہ صحت و ہیلتھ کیئر کمیشن کے حکام کی مبینہ غفلت اور ملی بھگت سے سدھار،دھاندرہ ،ٹھیکریوالا،چینچل والا،پینسرہ ،عباس پور،ائر پورٹ چوک میں سینکڑوں عطائی ڈاکٹر انسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔

حکام کی ملی بھگت سے عطائیوں کے کلینک پر علاج کے نام پر موضی امراض پھیلائے جا رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں جب چیکنگ کرتی ہیں تو عطائیوں کو پہلے ہی اطلاع دیدی جاتی ہے اور وہ چند گھنٹوں کیلئے اپنے کلینک بند کر کے غائب ہوجاتے ہیں، ہیلتھ کیئر کی جانب سے سیل متعدد کلینک صرف دستاویزات کی حد تک سیل ہیں، حقیقت میں وہاں دھندہ جا ری ہے ۔ شہریوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں