ٹوبہ :پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ بارے اجلاس

ٹوبہ :پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ بارے اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ بارے اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر علی سمیر ، ڈی او انڈسٹریز سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فردا فردا کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام ریلیف پروگرام کے تحت روٹی، نان،پھلوں،سبزیوں،کریانہ آئٹمز اور ڈبل روٹی کی قیمتوں کو چیک کریں اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کریں ، ذمہ داروں کو بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ جیل بھیجا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نرخ ناموں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کروایا جائے ، ڈی او انڈسٹریز نے اجلاس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ایک ہفتے کی کارکردگی بارے آگاہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں