چنیوٹ: جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، 7ملزمان گرفتار

چنیوٹ: جرائم پیشہ عناصر کیخلاف  کریک ڈاؤن جاری ، 7ملزمان گرفتار

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 7ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں عدالتی مفرور ، منشیات فروش،ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور بجلی چور شامل ہیں۔علاوہ ازیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران 33مشکوک افراد،59مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اورٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چوبیس گھنٹوں کے دوران 258گاڑیوں کے چالان اورجرمانے کئے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں