شہادت حضرت امام حسین ؓ ہمارے لئے مشعل راہ ہے :پیر قمر الشکور

 شہادت حضرت امام حسین ؓ ہمارے لئے مشعل راہ ہے :پیر قمر الشکور

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )معروف مذہبی سکالر پیر قمر الشکور احمد قادری نے کہا کہ شہدا ئے کربلا ء نے اسلام کی سر بلندی کے لئے یزید ی قوتوں کوعبرت کا نشان بنا دیا ،واقعہ کربلا ء ہمیں باطل کے سامنے کلمہ حق کہنے کا درس دیتا ہے۔

 ہمیں حوصلہ اور عزم کو اپنے اندر پیدا کرنا ہو گا،اسلام کی سر بلندی کیلئے حضرت امام حسین ؓنے جام شہادت نوش فرمایا اور بتادیا کہ فاسق و فاجر کو پیشوا نہیں مانا جا سکتا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار شکوری پر منعقدہ سالانہ محفل ذکر سیدنا امام حسین کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مریدین اور دیگر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ، پیر قمر الشکور احمد نے مزید کہا کہ شہادت حضرت امام حسین ؓ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،ہر دور میں وقت کے یزید کے خلاف اہل حق نے قربانیاں دیں ،آج ہمیں حسینی فلسفے اور قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے ،اس موقع پر صاحبزادہ محمد مصطفی اور وسیم عباس قادری نے بھی خطاب کیا جبکہ صاحبزاہ حسنین مجتبیٰ نے خصوصی مناقبت و ہدیہ نعت پیش کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں