پیر محل:ڈی پی او کی مسجد میں کھلی کچہری، احکامات جاری

پیر محل:ڈی پی او کی مسجد میں کھلی کچہری، احکامات جاری

پیر محل(نمائندہ دنیا )چک نمبر 332 گ ب جاکھڑا میں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی مسجد کے اندر عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے کھلی کچہری ، لوگوں کے مسائل سننے کے بعد فوری حل کروانے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

اس موقع پر ڈی پی او عبادت نثار نے کہا عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، جرائم پیشہ ملزمان کو نکیل ڈال دینگے عوام اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہونا چاہیے ، چوری، ڈکیتی ،منشیات فروشی، جواء مافیا کے خلاف فوری ایکشن لیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چکنمبر 332 گ ب جاکھڑا نیک ،شریف اور باشعور لوگوں کا گاؤں ہے ،میری تمام شرکاء سے اپیل ہے پتنگ بازی کرنے والے بچوں کو روکا کریں اس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے ،کئی گھر اجڑ چکے ہیں۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید طریقہ کاراور اعلیٰ تفتیشی نظام متعارف کروا دیا ہے ، اس موقع پر سابق ناظم سیٹھ نعیم اختر، سابق تحصیل نائب ناظم آصف ظہیر نے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرنے کے لیے چوکی جاکھڑا کو بڑی محنت لگن سے تعمیر کروایا مگر پولیس کے اعلی افسران بالا نے عملہ کم دیا جسکی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا، چوکی جاکھڑا میں نیا عملہ فراہم کیا جائے جس پر ڈی پی او عبادت نثار نے نیا عملہ تعینات کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں