ایس پی اقبال ٹائون،ایس پی مدینہ ٹائون کی کھلی کچہریاں

ایس پی اقبال ٹائون،ایس پی مدینہ ٹائون کی کھلی کچہریاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی ہدایت پر ایس پی اقبال ٹائون ڈویژن ،ایس پی مدینہ ٹائون ڈویژن اور ایس پی جڑانوالہ ڈویژن نے اپنے اپنے علاقے کی مساجد میں کھلی کچہری کیں ۔

سی پی او فیصل آبادکامران عادل کی ہدایت پر ایس پی اقبال ڈویژن عثمان منیر سیفی نے اپنے علاقے کی جامع مسجد گلزار مدینہ نثار کالونی تھانہ سمن آباد ،ایس پی مدنیہ ڈویژن سعد ارشد نے جامع مسجد قاسمی علاقہ تھانہ پیپلز کالونی اور ایس پی جڑانوالہ ڈویژن عابد ظفر نے مدنی مسجد چک نمبر 128 گ ب علاقہ تھانہ سٹی جڑانوالہ میں کھلی کچری کی ۔ اس موقع پر متعلقہ ایس ڈی پی او اورایس ایچ او موجود تھے ۔ ٹاؤن ایس پیز نے فرداً فرداً لو گوں کے مسائل سنے ۔اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے ۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی پالیسی کے مطابق لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جا رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں