ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا چنیوٹ کے مختلف ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ

ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا چنیوٹ کے مختلف ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ضلع چنیوٹ کے مختلف ویٹرنری ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیاجن میں سول ویٹرنری ڈسپنسری134 ج ب، سول ویٹرنری ڈسپنسری138 ج ب اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک دفتر ضلع چنیوٹ شامل ہیں۔

اس دوران انہوں نے عملے کی حاضری، آؤٹ ڈور ریکارڈ، ویکسی نیشن ریکارڈ، اے ائی ریکارڈ وغیرہ تفصیلا چیک کئے ۔انہوں نے وہاں پر تعینات ویٹرنری عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں میں فوری طور پر ویکسی نیشن مکمل کی جائے اور مویشی پال حضرات کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں