سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس قلب عباس کا شورکوٹ بیٹ آفس نمبر 20 کا دورہ

 سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس قلب عباس  کا شورکوٹ بیٹ آفس نمبر 20 کا دورہ

شورکوٹ،پیرمحل(نمائند گان دنیا )موٹروے ایم فور کے ایس پی/سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس قلب عباس سپرا نے گزشتہ روز شورکوٹ بیٹ آفس نمبر 20 کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ان کی زیر صدارت شورکوٹ موٹروے پولیس آفس میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں کمانڈنگ آفیسر ایف ڈبلیو او ایم فور کرنل ساجد اختر قمر اور ڈپٹی ڈائریکٹر مین ٹینیس این ایچ اے مظہر علی خان اور ڈی ایس پی موٹروے پولیس فیصل فراز ،انسپکٹر ریاض شاہ ، حفیظ گجر ،انسپکٹر عمران علی شاہ نے شرکت کی۔اس موقع پر سیکٹر کمانڈر قلب عباس سپرا نے سر سبز پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا ۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران و ملازمین کو چیک کیااور اچھی پرفارمنس پر افسران و ملازمین کو ایوارڈ سے نوازا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں