ڈپٹی کمشنرٹو بہ کی زیر صدارت یوم آزادی کی تقریبات بارے اجلاس

ڈپٹی کمشنرٹو بہ کی زیر صدارت یوم آزادی کی تقریبات بارے اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرٹو بہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کی زیر صدارت جشن یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

جس میں اسسٹنٹ کمشنرز علی سمیر ، ثاقب عدنان، اقرا ناصر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح سمیت دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ ضلعی و تحصیل سطح پر جشن یوم آزادی شایان شان اور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا ، جشن آزادی کی مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد کی جائیگی،جشن یوم آزادی کی دیگر تقریبات بھی ضلع کونسل ہال میں منعقد کی جائیں گی۔انہوں نے سکولوں اور کالجوں میں تقریری مقابلے ،ٹیبلوز،ملی نغمے ، پیٹنگ کے مقابلے کروانے کی ہدایات جاری کرتے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہاکی، فٹبال، کرکٹ اور مقامی کھیلوں کے مقابلے کروائیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز یوم آزادی کے موضوع پر مشاعرہ کے انتظامات کریں ،ضلع کونسل کے زیر اہتمام 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں