ٹوبہ میں بھی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

ٹوبہ میں بھی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ملک بھر کی طرح افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے 6 ستمبر یوم دفاع و شہداء کے موقع پرڈسٹرکٹ پریس کلب سے شہباز چوک تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے کی، ریلی میں میڈیا نمائندوں، انجمن تاجران اور شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستانی فوج کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،جن پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اندرونی و بیرونی دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے ،ہمارے شہداء اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ہم افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، پاکستان کی خوشحالی، امن کی ضامن افواج پاکستان ہے ، ہماری مسلح افواج ہمارا فخرہماری آن وشان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں