فیصل آباد کی فوڈ لیب ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کا الٹی میٹم
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سردار آصف ڈوگر نے فیصل آباد میں ریجنل ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز نے فیصل آباد کی فوڈ لیب کی تکمیل پر تفصیلی بریفنگ دی اور 1ہفتہ میں مکمل کرنے کا الٹی میٹم دیدیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ زیرتکمیل کاموں کو مکمل کر کے ٹیسٹنگ کے عمل کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔ فوڈ لیب کا قیام فیصل آباد ریجن کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا۔ پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں اشیائے خوردونوش کی ٹیسٹنگ انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کے مطابق ہو گی۔ جعلسازی کا قلع قمع کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔