پولیس انٹرن شپ پروگرام کی اختتامی تقریب کا انعقاد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اورسٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایت پردو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں ڈسٹرکٹ پولیس کے سینئر افسران نے۔۔۔
طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں کے بارے میں لیکچرز دئیے اور وزٹ کروائے ۔پروگرام کی اختتامی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی۔طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضوان طارق نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کیلئے نوجوان نسل کو ساتھ لے کر چلنا ہے ، انٹرن شپ پروگرام اورطلبا و طالبات کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضوان طارق نے انٹرنیز میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ یوتھ انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں سے طلبہ و طالبات نے شرکت کی جنہیں دوہفتوں پر محیط انٹرن شپ پروگرام میں پولیس ورکنگ کے متعلق آگاہی دی گئی۔دو ہفتوں پر محیط پروگرام میں پولیس کے سینئر افسروں نے انٹرنیز کو پولیسنگ، پولیس کے تجدیدی اقدامات اورSIPS و دفاتر، فرنٹ ڈیسک،میثاق سینٹر،تحفظ مرکز،ویمن انکلیو، خدمت مراکز، انوسٹی گیشن، آپریشن، آئی ٹی، اور دیگر دفاتر میں پولیس کی ورکنگ کے حوالے سے آگاہی دی۔