اسلام نے اجتماعیت کا ضابطہ حیات دیا : ڈاکٹر حسن قادری

اسلام نے اجتماعیت کا ضابطہ حیات دیا : ڈاکٹر حسن قادری

لاہور(سیاسی نمائندہ)منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں فکری تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے انسانیت کو اجتماعیت کا ضابطہ حیات عطا کیا۔

فتنہ الحاد، تکفیری خیالات اور فکری انتشار سے بچنے کے لئے انفرادیت کی بجائے اجتماعیت اختیار کریں اورہر نوع کی فرقہ واریت کو مسترد کر دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گھروں اور پیشہ وارانہ زندگی میں دوسروں کی خدمات کا اعتراف کرنا سیکھیں۔ میں کی جگہ ہم کا لفظ استعمال کریں،جماعت پر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے ، مشاورت اور ٹیم ورک سے بڑے بڑے مشکل اہداف بآسانی حاصل ہو جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں