منڈی :کرسمس پر صفائی کے بھر پور اقدامات کا حکم

 منڈی :کرسمس پر صفائی کے بھر پور اقدامات کا حکم

منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کااجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ،ڈی ایس پی ممتازاحمد، ممتاز علمائے کرام، انجمن تاجران کے نمائندوں سمیت ،اقلیتی ممبرز اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ہمارا دین امن و سلامتی کا دین ہے ، جوصبرو تحمل، رواداری ،اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔ امن و امان کی فضا بر قرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء ، مشائخ اور ذاکرین انتظامیہ سے تعاون کریں۔ان کاکہنا تھا کہ منڈی ایک پرامن ضلع ہے جہاں تمام اقلیتیں اپنے مذہبی تہوار مکمل جوش و جذبہ اور عقیدت کے ساتھ مناتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی بھائیوں کے حقوق کا خیال رکھنا ریاست اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ مسیحی بھائیوں کے کرسمس کے تہوار کو مذہبی جوش و جذبے سے منانے کیلئے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا ، پولیس کی مدد سے چرچوں ، پارکس اور دیگر تفریحی مقامات پر بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ کرسمس کے موقع پر چرچوں اور کرسچین آبادیوں میں صفائی ستھرائی کیلئے بھر پور فوری اقدامات کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں