بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر 1000 روپے وصول کیے جائیں گے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بغیرلائسنس ڈرائیونگ کرنیوالے شہریوں پر بھاری جرمانے ہونگے نئی ریٹ لسٹ محکمہ ٹریفک پولیس نے جاری کردی۔
ترجمان کے مطابق کراچی میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کی گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایک حالیہ اعلان میں ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ درست ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر کسی بھی گاڑی کو ضبط کر لیا جائے گا اور ڈرائیور پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اس حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ٹریفک جام کی بڑی وجہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیونگ ہے ، بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسے افراد کی گاڑی اور موٹر سائیکلیں ضبط ہوں گی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے لیے ایک اور نظام لا رہے ہیں، دو دفعہ ایک ہی شخص کے چالان پر اس کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیورز پر درج ذیل جرمانے عائد کیے جائیں گے ۔ بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر 1000 روپے وصول کیے جائیں گے ۔ درست لائسنس کے بغیر کار یا جیپ چلانے پر 1500 جرمانہ عائد کیا جائے گا۔