جناح ایونیو انڈر پاس 24 دسمبر کو کھلے گا، چیئرمین سی ڈی اے

جناح ایونیو انڈر پاس 24 دسمبر کو کھلے گا، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز سرینا انٹرچینج اور جناح ایونیو انٹرچینج منصوبوں کا دورہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کی ہدایت کے مطابق جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے، جناح ایونیو انٹرچینج کے انڈر پاس کا افتتاح 24دسمبر کو کیا جائے گا، اسے صرف 42دنوں میں مکمل کر کے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ انڈر پاس کی کارپٹنگ تقریباً مکمل کر لی گئی ہے۔ افتتاح سے قبل جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس کی تزئین و آرائش کی جائے۔ انہوں نے انڈر پاس کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کرنے پر متعلقہ عملہ اور ورکرز کو شاباش دی۔ چیئرمین نے کہا کہ سرینا انٹر چینج پر دن رات کام کرکے اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور اعلیٰ معیار یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں