جوہرآباد:سوئی گیس کی بندش ،صارفین کو مشکلات
جوہرآباد ( نمائندہ دنیا) جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے اوقات مقرر ہونے کے باوجود صارفین کے گھروں کے چولے نہ جل سکے۔۔۔
کیس کا پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ چولہے دیئے کی طرح ٹمٹماتے ہیں اور ان پر کھانا تیار کرنا ممکن ہی نہیں ہوتا ، جوہر آباد کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے محکمہ سوئی گیس کو گیس کی فراہمی کے مقررہ اوقات میں صارفین کو ان کی ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا پابند بنایا جائے‘ کہا کہ گیس کی عدم دستیابی کے باعث مہنگے داموں لکڑی کوئلہ اور ایل پی جی سلنڈر گیس خریدنا عوام کی قوت خرید سے باہر ہے ، محکمہ سوئی گیس ہرماہ باقاعدگی کے ساتھ بل وصول کر رہا ہے اور صافین کو گیس فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے اور اسے یہ ذمہ داری ہر صورت میں پوری کرنی چا ہیے ۔