ڈی پی او چنیوٹ کی تھانہ کوٹ وساوا میں کھلی کچہری

 ڈی پی او چنیوٹ کی تھانہ کوٹ وساوا میں کھلی کچہری

چنیوٹ،بھوانہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد نے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے تھانہ کوٹ وساوا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

 ،کھلی کچہری میں پولیس افسران اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او نے لوگوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کی فالواپ رپورٹ پیش کرنے ،درخواست گزاروں سے فیڈ بیک لینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگوکر تے ہوئے ڈی پی او عبداﷲاحمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید بہتر کر دیا گیا ہے ، امن و امان کے قیام کے لیے قانون کی بالا دستی ہر صورت یقینی بنائیں گے ۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ نے مال خانہ صدر کا وزٹ کیا،ڈی پی او نے مال خانہ صدر میں مال مقدمات کا جائزہ لیتے ہوئے ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او نے ایس پی انوسٹی گیشن دفتر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی انویسٹی گیشن،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او نے ایس پی انویسٹی گیشن دفتر کے ریکارڈ کا جائزہ لیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں