یونیورسٹی آف یوٹاہ کی پارٹنر یونیورسٹیز کے وی سیز کا اجلاس
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)یو ایس ایڈ کے ہائیر ایجوکیشن سسٹم سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی (HESSA) کے تحت شراکتی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔۔۔
جس میں منصوبے کی گزشتہ چار سال کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ مرحلے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس یونیورسٹی آف یوٹاہ کے زیراہتمام منعقد ہوا جہاں پاکستان بھر سے یونیورسٹی قائدین نے منصوبے کی کامیابیوں پر گفتگو کی، ان مباحثوں کی قیادت یونیورسٹی آف یوٹاہ کے پروفیسرز ڈاکٹر اسلم چودھری اور ڈاکٹر مائیکل باربر نے کی۔ ڈاکٹر چودھری نے کہا ہم پاکستان کے تعلیمی میدان میں بہتری لانے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کاسفر جاری رکھیں گے۔