جرائم کا خاتمہ ، عوام کو تحفظ دینا اولین ترجیح :کامران عادل
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے کہا ہے کہ جرائم کا خاتمہ عوام کو تحفظ کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔
، علاقے سے جرائم کے خاتمے کو یقینی بناکر امن کا گہوارہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جڑانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ چوری، ڈکیتی ،منشیات فروشی ،بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،عوام اور پولیس میں دوریاں ختم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ضلع فیصل آباد کی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہری درخواست گزارتے وقت اﷲ کا خوف دل میں رکھیں اور کسی بے گناہ کا نام شامل نہ کریں کیونکہ اس عمل سے قصور وار کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے ۔ کامران عادل نے کہا ہے کہ تمام تفتیشی افسران و ملازمین میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مظلوم کی حق رسی اور ظالم کیخلاف کارروائی کررہے ہیں، سائل کیلئے بلا تفریق ہمارے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،علاقہ کے رہائشی اور میڈیا اپنے اردگرد جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھے اور تمام رپورٹ پولیس کو دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جاسکے ۔