حکومت کا قرضوں کا حصول مشکلات کا باعث : جماعت اسلامی

حکومت کا قرضوں کا حصول مشکلات کا باعث : جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت کا ایشیائی ترقیاتی بنک سے 33کروڑ ڈالر قرض کا حصول، ملکی معیشت کو مزید مشکلات سے دوچار کرے گا۔

حکومت نے قرضوں کے پہاڑ کھڑے کر دیئے ہیں۔ عوام کی فلاح و بہبود کے نام پر وصول کیا جانے والا قرض درحقیقت حکمرانوں کے اللوں تللوں اور پروٹوکول پر خرچ ہو جاتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ آج ملک کے اندر ہر پاکستانی تین لاکھ روپے کا مقروض ہو چکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک و قوم جن بدترین حالات سے دوچار ہیں اس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا برابر کا حصہ ہے ۔ادارے تباہ اور قومی خزانہ خالی ہو چکا ہے ۔ظالم حکمرانوں نے اپنی مراعات میں تو اضافہ کر لیا مگر عوام، تاجروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پر ٹیکسوں میں اضافہ کرکے عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے ۔بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہونے سے ملک میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی 50 فیصد صنعتیں بند ہوگئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں