پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی حاصل : رمیش اروڑہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اور اقلیتی اموررمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آزادی حاصل ہے۔
پنجاب یونیورسٹی میں کرسمس منانے کی تقریب اس بات کی بہترین مثال ہے کہ ملک میں مکمل مذہبی آزادی اور دیگر حقوق کے ساتھ اقلیتوں کو آزادی فراہم کی گئی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی مسیحی ملازمین کے زیر اہتمام کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے فیصل آڈیٹوریم میں خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی،ایم پی اے غزالی سلیم بٹ، ایم پی اے خالد کھوکھر، ایم پی اے ملک شفیق کھوکھر فیکلٹی ممبران، مسیح ملازمین اور ان کی فیملیزنے شرکت کی۔