سرگودھا شہری کی 8 مختلف سڑکوں سے منصوبہ بندی کے تحت تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت

سرگودھا  شہری کی 8 مختلف سڑکوں سے منصوبہ بندی کے تحت تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں شہر کی بیوٹیفکیشن کے بارے مختلف تجاویز کو زیر بحث لایا گیا اور متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان کو ذمہ داریاں تقویض کی گئیں۔

مزید دو مختلف مقامات پر نئے ماڈل ریڑھی بازار بنانے کیلئے گہوں کی نشان دہی اور ٹائم لائنز کو طے کیا گیا۔ ورکنگ خواتین کے بچوں کیلئے دو ڈے کیئر بنانے ، خیام چوک اوور ہیڈ برج کے نیچے خالی جگہ کو بطور پلے ایریاز استعمال کرنے کے علاوہ معروف رفاعی تنظیم کی جانب سے دستر خوان شروع کرنے کیلئے اندرون شہر میں خالی سرکاری جگہ کی فراہمی کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے مزید مونومنٹ لگانے کے علاوہ غیر فعال سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل کرنیکی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے اے سی سرگودھا اور سی او ایم سی کو پہلے مرحلے میں شہر کی 8 مختلف سڑکوں کی نشاندہی کر کے ایک منصوبہ بندی کے تحت تجاوزات ختم کرنیکی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سڑکوں پر آپریشن سے پہلے اور بعد کی تصاویر ضرور بنائی جائیں۔ ڈی سی نے لاری اڈے کو مزید خوبصورت بنانے کے علاوہ مسافروں کی سہولت کیلئے مزید اقدامات کرنے اور معیاری انتظار گاہیں بنانے کی سیکرٹری آر ٹی اے کو ذمہ داریاں بھی سونپی، انہوں نے تجاوزات کے مستقل خاتمہ کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں