سی ٹی او کا راجہ بازار واطراف میں تجاوزات کیخلاف آپریشن
راولپنڈی (خبرنگار) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کی زیرقیادت راجہ بازار فوارہ چوک، سٹی صدر روڈ، کشمیری بازار، اصطبل روڈ، گنجمنڈی روڈ، ڈنگی کھوئی روڈ، نمک منڈی اور گندم منڈی کے اطراف میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔
سی ٹی او راولپنڈی نے موقع پر موجود عملے کے ساتھ تجاوزات کو فوری ختم کروایا، اس دور ان سینکڑوں ریڑھیاں ہٹا دی گئیں اور تھڑے ختم کرا دئیے گئے۔ سی ٹی او راولپنڈی نے ہدایت کی کہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات اور ڈبل پارکنگ کے خلاف آپریشن کو مزید سخت کیا جائے اور رش والے مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے، انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کی تجاوزات یا غیر قانونی پارکنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سرکل آفیسر تجاوزات مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔