نادہندگی :کھاڑیاں والا سے 4 ٹرانسفارمر اتار لئے گئے

نادہندگی :کھاڑیاں والا سے  4 ٹرانسفارمر اتار لئے گئے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق ریجن بھر میں نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

اسی سلسلے میں شیخوپورہ سرکل کی کھاڑیاں والا سب ویژن کے ایس ڈی او محمود علی نے اپنے سٹاف کے ساتھ پولیس کی ایلیٹ فورس کی مدد سے آیا ورکاں،کھیڑا اورترگیوالی گاؤں میں آپریشن کیا۔دوران آپریشن آیا ورکاں گاؤں میں 166افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی جو بجلی چوری کررہے تھے اور ان میں 1ملین کے ڈیڈ ڈیفالٹر جبکہ25لاکھ کے رننگ ڈیفالٹر تھے ،اس گاؤں کا200کے وی اے کا ٹرانسفارمر اتار لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں