عیسیٰؑ کی تعلیمات امن، محبت، بھائی چارے پر مبنی، ایاز صادق

عیسیٰؑ کی تعلیمات امن، محبت، بھائی چارے پر مبنی، ایاز صادق

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام پارلیمنٹ ہاؤس میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفی شاہ، سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چودھری لطیف اکبر اور قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے عملے کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونا ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔ حضرت عیسیٰؑ کی تعلیمات امن، محبت، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت پر مبنی ہیں۔ ان کا یومِ پیدائش ہم سب کیلئے باعثِ سعادت و مسرت ہے۔ پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادری کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں