ڈسکہ : خالی پلاٹوں میں کوڑے کے ڈھیر ، تعفن پھیلنے لگا

ڈسکہ : خالی پلاٹوں میں کوڑے کے ڈھیر ، تعفن پھیلنے لگا

ڈسکہ (نامہ نگار )ڈسکہ اور گردو نواح کے خالی پلاٹوں میں پڑا کوڑا کرکٹ ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث بنے لگا،وقت پر کوڑا نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے خالی پلاٹ بچوں میں بیماریاں بانٹنے لگے۔۔۔

فلتھ ڈپو اور پلاٹوں میں پڑے کوڑے کو آگ لگانا سینٹری ورکروں نے معمول بنالیا،علاقہ بھر میں پوش اور گنجان آباد علاقوں میں درجنوں خالی پلاٹوں میں پڑے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر شہریوں کیلئے عذاب بن گئے اور بعض مقامات پر بنائے گئے فلتھ ڈپو کئی کئی روز تک کوڑے سے خالی نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے علاقوں میں تعفن پھیل جاتا ہے ۔ شہریوں کے مطابق ریڑھیوں اور موٹرسائیکل رکشوں کے ذریعے کوڑا کرکٹ گنجان آبادیوں اور محلوں کے خالی پلاٹوں میں پھینکنا سینٹری ورکروں کا مشغلہ بن چکا ہے ، سینٹری ورکرز کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے بجائے خالی پلاٹوں بازاروں اور گلی محلوں میں پھینک کر کوڑے کے ڈھیروں کو آگ لگانے کو ترجیح دیتے ہیں جس سے فضا آلودہ اور سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں