ایف جی ای ایچ اے و انویسٹرز کا اجلاس، کراچی پراجیکٹس پر گفتگو

ایف جی ای ایچ اے و انویسٹرز کا اجلاس، کراچی پراجیکٹس پر گفتگو

اسلام آباد (دنیارپورٹ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کی مینجمنٹ نے کراچی کے انویسٹرز کے ساتھ قصرِناز میں اجلاس منعقد کیا۔۔۔

 جس میں سرمایہ کاروں کو کراچی پراجیکٹس کی تمام ترسہولیات سے متعلق آگاہ کیا اور گلزار ہجری سکیم۔ 33کراچی میں 21دکانوں، 18کمرشل پلاٹس اور ایک پٹرول پمپ پلاٹ کی نیلامی کیلئے انویسٹرز سے تبادلہ خیال کیا گیا، اتھارٹی کے پینل ڈپٹی سیکرٹری (منسٹری آف ہاؤسنگ اینڈ ورکس)، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر پلاننگ، ڈائریکٹر لا، ڈائریکٹر اسٹیٹ، ڈائریکٹر ریونیو اور ڈائریکٹر فنانس نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا، اجلاس میں 23اور 24دسمبر کو کراچی میں ہونے والی نیلامی کے حوالے سے بات چیت کی گئی، انویسٹرز نے ہاؤسنگ اتھارٹی کے کراچی پراجیکٹس میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی کو ششوں کو سراہا۔ اور مستقبل میں مزید اس طرح کے اجلاس منعقد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں