چکوال میں ستھرا پنجاب پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

چکوال میں ستھرا پنجاب پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گزشتہ روز چکوال میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک تھے۔۔۔

 دیگر مہمانوں میں ممبران پنجاب اسمبلی تنویر اسلم سیتھی، ملک شہریار اعوان، فلک شیر، مہوش سلطانہ، ڈپٹی کمشنر چکوال قرۃ العین، ڈی پی او چکوال احمد محی الدین سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر اور دیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ کمپنی پورے ڈویژن میں صفائی کے نئے معیارات قائم کر رہی ہے۔ سی ای او رانا ساجد صفدر نے کہا کہ کمپنی پورے ڈویژن میں صفائی کی جدید اور موثر خدمات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ چکوال میں صفائی کی خدمات کے آغاز کیلئے اضافی مشینری، افرادی قوت اور تربیتی پروگرامز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ایم پی اے تنویر اسلم سیتھی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صفائی اور ماحولیات کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین نے کہا چکوال میں ستھرا پنجاب پروگرام کے آغاز سے عوام کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، تنویر اسلم سیتھی، ملک شہریار اعوان، فلک شیر، مہوش سلطانہ، ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین، ڈی پی او چکوال احمد محی الدین کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں