کمشنر کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ، پیچ ورک کام چیک کیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر جہانزیب اعوان نے گزشتہ شام شہر کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا اور ٹرسٹ پلازہ کے قریب سٹرک کے جاری پیچ ورک کام کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ کمشنر کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن اور ہائی ویز نے اندرون شہر میں معمولی مرمت کی حامل سڑکوں کے پیچ ورک کا کام شروع کر دیا۔ تاکہ بازاروں اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے ۔