کچی شراب تیار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون‘620لٹر برآ مد

کچی شراب تیار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون‘620لٹر برآ مد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سرگودھا پولیس کا کچی شراب تیار کرنیوالوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری، 620 لٹر شراب برآمد کر لی گئی۔۔۔

 ترجمان ضلعی پولیس شیخ صفدر اقبال کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر نگرانی خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ ساجد شہید پولیس نے کارروائی کرتے منشیات فروش سیلم سے 90لٹر، میلہ پولیس نے نواز سے 100لیٹر،احسن سے 100لیٹر،تھانہ عطا شہید پولیس نے ابرار اور شبیر سے 40لٹر ، شاہ پور سٹی پولیس نے عمران سے 120 لیٹر، تھانہ کوٹمومن پولیس نے غلام علی سے 170 لٹر شراب برآمد کر لی اورملز موں کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں برآمدہ شراب کرسمس کے موقع پر ضلع کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔،اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ معاشرے میں منشیات جیسے مکروہ کاروبار کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں،نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،شہری منشیات جیسا مکرہ دھندہ کرنیوالوں کیخلاف پولیس کی مدد کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں