ڈپٹی کمشنر جھنگ کی گڑھ مہاراجہ میں کھلی کچہری ،احکامات جاری

ڈپٹی کمشنر جھنگ کی گڑھ مہاراجہ میں کھلی کچہری ،احکامات جاری

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے گڑھ مہاراجہ میں کھلی کچہری لگا کر شہریوں کی مختلف مسائل پرمبنی درخواستوں کی سماعت کی اور ۔

متعلقہ افسران کو درخواستوں پر فوری کارروائی کرنے اور مسائل کے حل بارے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ شکایات کا ازسرنو جائزہ لیں اور شکایت کنند ہ سے رابطہ میں رہیں جبکہ کھلی کچہری میں پیش کی گئیں درخواستوں پر عمل درآمد کی پیشرفت بارے بھی آگاہ رکھا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سائلین کی بروقت داد رسی اولین ترجیحات ہیں تمام سرکاری محکموں کے افسران اس حوالہ سے اپنے فرائض تندہی سے انجام دیں۔ شکایات کے فوری ازالہ کے لیے تمام محکمے آپس میں مربوط کوآرڈینیشن رکھیں،کسی قسم کی سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک چھت تلے شہریوں کے مسائل کے حل بارے کھلی کچہری کاانعقاد حکومت کا احسن اقدام ہے ۔ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے ۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے بنیادی مرکز صحت گڑھ مہاراجہ کا بھی دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے ری ویمپنگ کے جاری کام کا جائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں